(سوات) مینگورہ بائی پاس پر جنرل بس سٹینڈ کے سامنے مرغیوں کا تیز رفتار ڈاٹسن ٹرک سے ٹکرا گیا، ۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں اکبر علی سکنہ دیر موقع پر جاں بحق اور خان سید، زاہد حسین سکنہ شیر گڑھ شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سوات قمبربائی پاس پردوگاڑیوں کےدرمیان تصادم پیش آیا جس کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جاں بحق ہونےوالے شخص کا تعلق ضلع دیر سے بتایا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔