شا نگلہ میں کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ مریض سامنے آگیا جس کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے.
36 سالہ عبدالباعث کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔عبدالباعث کا تعلق تحصیل پورن کے علاقہ دونکاچہ یونین کونسل چوگا سے ہے۔عبدالباعث لاہور میں جیولری کا کاروبار کرتا ہے اوروہ 21 مارچ کو گاوں آیا تھاجبکہ 23 مارچ کو اسے بخار کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ عام علاج کے بعد گائوں آگیا.
24 مارچ کو عبدالباعث کو تکلیف کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پورن لایا گیا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پورن سے انکے خون کے نمونے کے ایم یو پشاور بھیجے گئے جہاں سے انکا رزلٹ جمعرات کوشام پازیٹیو آیا ہے ۔
مریض کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پورن کے ائسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔