ویب ڈیسک: ایف اےٹی ایف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے 27میں سے 26نکات پر مکمل عملدرآمد کیا،پاکستان نےاینٹی منی لانڈرنگ اورانسداددہشتگردی میں کافی پیشرفت کی.
ایف اےٹی ایف کے مطابق یو این کے نامزد کردہ 1376دہشتگردوں کو سزائیں دینا ہوں گی،پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6نکات پر عمل کرنا ہوگا،پاکستان کی پیشرفت پر اطمینان ہے،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف نکات پر بہتر کام کیاہے.
صدرایف اے ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کےنئےایکشن پلان پرعمل کرناہوگا،آخری ہدف کےحصول تک پاکستان گرےلسٹ میں رہےگا،پاکستان کےمعاملےپرآئندہ سال جون میں دوبارہ بات ہوگی.