آزاد کشمیر: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم فاروق حیدر آزاد کشمیر ایل اوسی کے قریب ہیلی کاپٹرمیں سفرکررہے تھے۔
وزیراعظم جس سفید ہیلی کاپٹرمیں سفر کررہے تھے بھارتی میڈیا نے اسے پاک فوجی ہیلی کاپٹرقراردیا۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پر فائرنگ بھارتی پوسٹ سے فائرنگ کی گئی، وزیراعظم فاروق حیدرایل اوسی کے گاؤں تروڑی کا دورہ کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم، چوہدری عزیزکے بھائی کی تعزیت کیلئےگئے تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر باحفاظت اُتار لیا گیا ہے، وزیراعظم بھارتی حملے میں محفوظ رہے۔