(پشاور): عیدالاضحیٰ پر ریسکیو 1122 سٹیشنز کھلے رہیں گے، عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، ریسکیو1122 روزمرہ ایمرجنسز اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، ممکنہ مون سون یا گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور خدمات فراہمی کے لیے ضروری سامان مہیا کردیاگیا ہے، عیدالاضحیٰ پر ہیڈکوارٹر کے اعلیٰ افسران ریسکیو1122 اہلکاروں کے ساتھ منانیں سٹیشنز کا دورہ کریں گے۔