سوات مینگورہ علاقہ فیض آباد میں تیز رفتارموٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، جس سے 19 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ محمد جمال سکنہ امانکوٹ سخہ چینہ کام کے لئے جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مرحوم کو سینکڑوں اشک بار انکھوں کےساتھ سیدو شریف قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
مینگورہ علاقہ فیض آباد میں تیز رفتارموٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی،ڈرائیور جاں بحق
