سوات(مارننگ پوسٹ) آلودگی خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کی لوگوں کی دلچسپی اور طلبہ کو شامل کرنے سے اس کی اہمیت بڑھ گئی سوات میں لوگوں اور طلبہ کی درختوں سے محبت قابل دید ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے درختوں کی موجودگی بہت اہم ہے اس کے فوائد بہت زیادہ اور لوگوں کی ضرورت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں عوام اور طلبہ میں شجرکاری مہم کے آگاہی کے مثبت اثرات کے نتائج سامنے آنے شروع ہوئے ہیں جنگلات کی حفاظت سے بہت سے درخت محفوظ ہوئے انسانی زندگی اور بقا کے لئے بہت اہم ہے سوات کے جنگلات موسم اور ماحول کے لئے بہترین مقام ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سوات محمد اقبال گنڈاپور نے درخت کے اہمیت کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاڈی ایف او سوات محمد اقبال گنڈاپورنے کہا کہ آلودگی خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کی لوگوں کی دلچسپی اور طلبہ کو شامل کرنے سے اس کی اہمیت بڑھ گئی سوات میں لوگوں اور طلبہ کی درختوں سے محبت قابل دید ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے درختوں کی موجودگی بہت اہم ہے درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے درخت لگا نا ااور ان کی حفاظت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے آئیے اپنے گھر محلے اور اردگرد ماحول کو سرسبز بنانے میں اپنا حصہ ڈالے اپنے ماحول کو آلودگی سے بچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔