سوات (مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکار سمیت پانچ ملزمان نے خواجہ سراؤں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ رحیم آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وہ موسیقی کے ایک پروگرام کے لئے اوڈیگرام گئے تھے، جہاںں سے واپسی پر پانچ افراد جن میں سپیشل پولیس فورس کا اہلکار ایاز کے علاوہ قیصر، حسن، امیر اور الطاف شامل تھے، کو پک اَپ میں ڈال کر زبردستی لے گئے۔خواجہ سراؤں کے بقول ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بعد میں خواجہ سراوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ رحیم آباد کے سامنے احتجاج کیا جس پر پولیس نے بارہ خواجہ سراؤں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔