سوات  ( مارننگ پوسٹ)مینگورہ تھانہ بنڑ کی حدود میں واقع بھٹی چوک طاہر آباد میں 20 روپے کے تنازعہ پر ایک جوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ دکاندار عدنان اور رہائشی داؤد کے درمیان بیس روپے کے ادھار پر جھگڑا ہوا جس میں ان کے ساتھی بھی کود پڑے اور چھریوں پر ایک دوسرے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بائیس سالہ زڑہ ور ولد فضل ودود موقع پر جاں بحق اور دلاور خان زخمی ہوا۔ مقتول کے خاندان نے تین افراد اؤد ، دلاور اور عمردراز اور زخمی داؤد نے دکاندار عدنان اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔