سوات :پاکستان میں پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔

سلمان جان نامی ٖفیس بک صارف نے لکھا کہ ’جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ لو اپکا وزیر اعظم چور ہے ،جو فقرہ عمران خان نے 2018 میں کہا تھا اس کو اپنے فیس بک وال پر ڈال دیا.

شریف نامی صارف نے لکھا کہ ’اچھے دن آئینگے۔ اچھے دن آئینگے،پیٹرول ریسٹ این پیس

سہیل باچا نامی ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے صرف گاڑیوں کا مسئلہ نہیں تمام اشیاء خوردونوش مہنگے ہو جائیں گے۔غریب عوام کو مہنگائی مبارک ہو۔۔کیونکہ ہاتھ لہرانے تالیاں بجانے چیخنے اور ناچنے کا عمل صرف یہ غریب کرتا ہے۔۔۔۔