سوات:تحصیل بریکوٹ کے علاقہ لنڈاکے میں وقتی تکرار پر19 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او غالیگے زاہد شاہ کے مطابق ملزم ارباز خان عرف گوڑا نے تکرار پر فائرنگ کرکے اسد ولد گل خان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔