سوات:ملم جبہ کے مقامی لوگوں کے ساتھ سیمنزکمپنی کی جانب سے ظلم کاسلسلہ بدستور جاری ہے،بے گناہ افراد پرمقدمات درج کئے جاتے ہیں کبھی انہیں حبس بے میں رکھاجاتاہے،قوم کی طرف سے رپورٹ تک نہیں لی جاتی،یہ باتیں ملم جبہ کےرہائشی افراد اسماعیل،نوراللہ،لیاقت،ظاہرعلی شاہ،شاہ ولی،محبوب علی،سجاد ودیگر نے اخباری بیان  میں کی ہیں،انہوں نےکہاکہ چنددن قبل قوم پراپنے بانڈہ جات،کھیتوں،گاؤں اوریہاں تک کہ قبرستان تک جانے والے راستے بند کردئے گئے ہیں اوران  سے ناجائزٹیکس وصول کیاجاتاہے جبکہ ان پرحملوں کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں قوم کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیاجس پر کمپنی نے 33افرادپر مقدمات درج کئے گئے،کئی افراد کوحبس بے جامیں رکھاگیاجبکہ اب بھی کئی بے گناہ افرادجیل میں بندہیں،انہوں نے کہاکہ یہاں کی ریالٹی میں ساٹھ فرسنٹ مقامی لوگوں کی ہے،انہوں نے کہاکہ ملم جبہ کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں جوملک وقوم کی خاطر ہرقسم کی قربانی دینے کےلئےتیارہیں ،انہوں وزیراعظم،وزیراعلیٰ اوردیگرحکام سے اپیل کی کہ وہ ملم جبہ کے عوام کوانصاف دلانے کےلئے فوری اور موثراقدامات اٹھاکر ان کی پریشانی دور کریں۔