سوات:تعلیمی سال 2020/21ء کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا۔ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک ہےhttps://Ehsaas.hec.gov.pk۔ ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جن طلبہ کی فیملی انکم 45,000 روپے ماہانہ سے کم ہے، وہ اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
سوات، 21-2020 انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل نے کام شروع کردیا
