تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، بہن کے قتل میں ملوث بھائی گرفتار
سوات: تھانہ فتح پورپولیس کے مطابق علاقہ سم شین میں محمد اجمل نامی ملزم نے اپنی بہن پر زبانی تکرار کے وجہ سے فائرنگ کردی،جس میں اسے زخمی حالت میں رشتہ داروں نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
خوازہ خیلہ ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور روشن علی خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے بہن کے قتل میں ملوث ملزم محمد اجمل خان ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔