سوات ،ملم جبہ، کالام، اتروڑ، مٹلتان اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری اور مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
برف باری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی سوات پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔