سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع سوات میں عیسائی برادری نے کرسمس جوش وخروش سے منایا، ملک کے استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی، ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں عیسائی برادری نے کرسمس کے رسومات ادا کئے ، سب سے بڑی تقریب مینگورہ مکاناباغ چرچ میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑو ں عیسائی مذہب کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر چرچ کو بڑی اہتمام سے سجایا گیاتھا، بچوں اور خواتین نے رنگ برنگ کپڑے پہنے تھے، چرچ میں پادری نے دعائی کلمیات کہے اور مذہبی رسومات ادا کئے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، کرسمس کی رسومات کے موقع پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔