برف باری کے بعد سوات کے سیاحتی علاقوں ملم جبہ روڈ، کالام روڈ کالام بازار، گبین جبہ روڈ اور محلقہ علاقوں میں سڑکیں برف سے کلئیرکی جارہی ہیں۔ تمام سیاح محفوظ ہیں سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا پورا سٹاف بشمول سوات پولیس، ریسکیو1122 ، سوات لیویز، سول ڈیفنس، این ایچ اے،اور ٹی ایم ایز کے اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لیےسڑکوں پر موجود ہیں،اور سیاحوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
چینوں/زنجیروں کے بغیر چلنے والی چھوٹی گاڑیوں کو پہاڑی سڑکوں پر چلنے سے روک دیا گیاہے۔ اور سڑکوں کی مزید صفائی اور برف ہٹھانے کا کام بھاری مشینرے کے زریعے جاری ہے۔
کالام، مدین، خوازہ خیلہ اور چارباغ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹیاں لکادی گئی ہیں، اور ایمرجنسی ادویات دستیاب ہیں۔
تمام ہوٹلز مالکان کو پہلے سے ہدایت کی گئی ہے، کہ ہوٹل کے کمروں میں صرف رات دس بجے تک گیس ہیٹرلگانے کی اجازت ہوگی۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کو سیاحوں کے قیام کی سہولت کے لیے پیشگی متحرک کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی درجہ بندی اور معیار کی درجہ بندی پہلے سے کی گئی ہے، مہنگائی اور استحصالی رجحانات سے بچنے کے لیے کمروں کے کرائے اور مینو ریٹس کوبھی حتمی شکل دی گئی تھی۔
صورت حال کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات جاری ہے۔ ۔۔ احتیاط اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔