سوات کے صحافیوں کو ایک پیج پردیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کوشش کریں کریں کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں۔پریس کلب، یونین اور گورننگ باڈی کی نئی منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ نئی منتخب کابینہ سے اُمید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ علاقے اور ملک کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات پریس میں سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔ وہ معاشرے کے ہر پہلو کو اپنے قلم کے ذریعے اُجاگر کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں ہم سے کوتاہیاں اورکمی ہوتی ہے وہ آپ لوگ اپنے قلم کے ذریعے تعمیری تنقید کرتے ہوئے ہمارے سامنے لائیں۔ ہم پر تعمیری تنقید بھی کریں لیکن ساتھ ساتھ ہماری اچھی کوششوں، منصوبوں اور مفادِ عامہ کے ترقیاتی کاموں کو کوریج دے کر عوام کو اس سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اس دھرتی کا بیٹا ہوں۔ سوات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سوات کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مجھ سے جتنا ممکن ہوگا، کروں گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات کے صحافیوں کیلئے سوات پریس کلب کی نئی بلڈنگ کی تعمیر، سوات پریس کلب کے صحافیوں کے لئے جون تک میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹرز، کمپویٹر لیب اور پریس کلب کے صحافیوں کے لیے دیگر مراعا ت کا اعلان کردیا۔
سوات صحافیوں کو میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹرز، کمپویٹر لیب اوردیگرمراعا ت فراہم کرنےکا اعلان
