سوات:مٹہ میں چوروں نے مکان اور دُکان کو لوٹ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فضل کریم نامی شخص کے اہلِ خانہ شانگواٹی گئے ہوئے تھے۔ اس دوران نامعلوم چور گھر میں گھس گئے اور 7 تولے سونا، 150000 ہزار روپے نقدی اور 2 عدد پستول چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوسری جانب ڈٹپانئی میں نامعلوم چوروں نے نقب لگاکر باچا منیر کی دکان کے تالے توڑے اور مختلف اشیا سمیت ستر ہزار روپے کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مٹہ:نامعلوم چور گھر میں گھس گئے،7 تولے سونا، ہزاروں روپے،2 عدد پستول لے گئے
