سوات:جماعت اسلامی نے سوات کی 5 تحصیلوں کے لئے امیدواروں کاا علان کردیا۔جماعت اسلامی کے میڈیاسیل کے مطابق جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت نے تحصیل بابوزئی میں سٹی میئر کے لئے سابق ایم پی اے محمد امین کو امیدوارنامز دکردیا ہے۔ اسی طرح تحصیل بریکوٹ کے لئے فدامحمد خان، چارباغ کے لئے صلاح الدین، مٹہ کے لئے سید اظہاراللہ اور کبل کے لئے سابق ناظم حاجی رحمت علی کے نام فائنل کرلئے ہیں۔تحصیلِ بحرین اور خوازہ خیلہ کے لئے امیداروں کی نامزدگی کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔
سوات بلدیاتی الیکشن دوسرا مرحلہ:جماعت اسلامی کا بابوزئی سمیت 5 تحصیلوں کے لئے امیدواروں کاا علان
