30 سال بعد تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں سے نکلنے والی آلودگی کو چیک کرنے کیلئے قومی ماحولیاتی معیار تبدیل کر کے عالمی معیار کے مطابق کر دیا گیا.

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فہد اکرام قاضی نے قومی ماحولیاتی معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی ماحولیاتی معیار تبدیل کردیا گیا ہے، انہوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے کے بعد خیبرپختونخوا کی سڑکوں پر صرف پالوشن فری گاڑیاں دوڑیں گی، نئے قومی ماحولیاتی معیار کے مطابق ڈیزل والی گاڑیوں میں سموگ لیول 40 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کم از کم کیا ہے، پیٹرول اور سی این جی والی گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ لیول زیادہ سے زیادہ 2.5 ہوگا، پیٹرول گاڑیوں کیلئے کاربن ڈائی آکسائیڈ، ہائیڈرو کاربن وغیرہ کے لیول بھی شامل کئے گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی عالمی معیار اور صوبے میں سڑکوں اور گاڑیوں کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کی ہے، اگلا ہفتہ نئے پیرامیٹرز اور معیار کی آگاہی کے طور پر منایا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔