سوات(مارننگ پوسٹ) بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس، ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے صدارت کی چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیرصدارت سیدوشریف میں حلقہ پی کے پانچ میں پارٹی ورکرز کیساتھ بلدیاتی انتخابات پر مشاورت سے متعلق اجلاس، اجلاس میں ویلج کونسل کے سطح پر سیاسی، ترقیاتی منصوبوں اور پی ٹی آئی کے کارکردگی پرتبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ اجلاس میں ورکرز کے مشاورت پر حلقہ پی کے پانچ میں ہر ویلج کونسل کے سطح پرکوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے جو بلدیاتی انتخابات کے دوران مقامی قیادت اور ورکرز کے ساتھ مل کر پارٹی کی مزید بہتری اور دیگر اہم مور سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ویلج کونسلوں کے سطح پر پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو اعتماد میں لے کر امیدوار منتخب کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹکٹ ہر صورت صرف اور صرف میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی قیادت مشاورت سے فیصلے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات اور خصوصاً تحصیل بابوزئی کے عوام پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کرتے ہیں ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے سوات میں عوامی مفادات کے لیے تاریخی میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہیاور ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی ہیاجلاس سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت جس کے حق میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہوگا۔