سوات:سوات کے نوجوان وکیل فیاض حکیم لاء سٹوڈنٹس کمیشن ضلع سوات کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔وائس چیئرمین اسامہ علی ،سیکرٹری عزیز خان جبکہ ہاشم خان ،فضل اللہ خان،شہزادخان ،حیدرخان، حمزہ خان اور حسین جیلانی ایگزیکٹیو ممبرز چن لئے گئے ۔سوات کے نوجوان طلباء وکیلوں کی رہنمائی اور ملک بھر میں انہیں عدالتی امور کی تربیت دینے کے لئے قائم لاء سٹوڈنٹس کمیشن نے سوات میں فیاض حکیم کو ذمے داری سونپ دی ہے ۔فیاض حکیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنی بڑی ذمے داری ان کے لئے اعزاز ہے اور وہ دن رات محنت کرکے سٹوڈنٹس وکلاء کی رہنمائی کے لئے کاؤشیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد نئی کابینہ اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھائے گی ۔