سوات(نامہ نگار) ملم جبہ جانے والے نوجوانو ں پر سوات پولیس کی تشدد، گاڑی نہ روکنے پر ایف آئی درج کرلیا جس میں متعدد دفعات لگائے گئے، متاثرین کا اعلی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ ، سوات چپریال سے تعلق رکھنے والے چار نوجوانو کو چارباغ پولیس نے منگلور کے مقام پر گاڑی نہ روک نے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا بھرے بازار میں ایس ایچ مہتاب خان نے نوجوانو ں گالیاں دی او گھسیٹتے ہوئے چارباغ تھانے میں بند کردیا، نوجوانوں نے میڈیا ں کے نمائندوں کو بتایاکہ وہ برف باری دیکھنے کے لئے سیاحتی علاقے ملم جبہ جارہے تھے ۔ راستے میں رش بہت زیادہ تھا انہوں نے پولیس اشارہ نہیں دیکھاتھا مگر پولیس نے ان کے گاڑی پر داھا بول دیا اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بعدمیں چارباغ پولیس سٹیشن میں بند کردیا اور ا ن گاڑی ، چابیاں اور موبائل چھین لئے گئے چارباغ کے معززین کی ضمانت پرا ن کی رہائی ہوئی مگر تمام نوجوان طالبعلم ہے ان پر ایف آئی درج کرکے ان کے مستبقل کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ، اس سلسلے میں چارباغ پولیس سے رابطہ کیا گیا محرر نے بتایاکہ نوجوانوں نے پولیس کے اشارے پر گاڑی نہیں روکی جس پر ان پر مقدمہ بنایاگیا، انہوں نے تشدد سے صاف انکار کیا، علاقے کے لوگوں نے واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور پولیس کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات سوات کی سیاحت کو شدید متاثرکرسکتی ہے۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے اور ایس ایس پی آپریشن شاہ حسن خان کو انکوائری کا ہیڈ مقرر کر دیا ہے۔۔ڈی پی او سوات نے واضح کیا ہے کہ قانون سے کوئی بلاتر نہیں اگر پولیس نے ذیادتی کی ہے تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی کیوں کے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا