سوات الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے دو صوبائی وزرا کو جرمانہ کی رقم جمع کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے سات کے ضمنی انتخاب میں انتخابی بے قاعدگیوں پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کو پچاس ہزار اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کو تیس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ جرمانے کی رقم 27 جون تک نیشنل بنک آف پاکستان کے کسی بھی برانچ میں جمع کرا ئیں۔ اوریجنل رسید الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائیگی۔