سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سین پوڑہ میں بیٹی نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا،ایس ایچ او مٹہ محمد حلیم کے مطابق واقعہ نواحی علاقے سین پوڑہ میں پیش آیا جہاں پر گھریلو جھگڑوں کی بناپر طیش میں آکر جواں سال لڑکی مسماۃ (ث) نے اپنے باپ سلیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے مٹہ اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردگیا ہے،پولیس کے مطابق مجروح سلیم نشے کا عادی اور ہروقت گھروالوں پر تشدد کرتا تھا تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔