مینگورہ شہر اور نزدیکی علاقوں میں سر کاری آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔غریب عوام مجبورا بازاروں سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے سستا آٹا کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔جس کے وجہ سے غریب گھرانوں کوکافی ریلیف مل رہا تھا۔جس کے بعد عید کے دن سے لیکر ابھی تک سرکاری آٹے کی فراہمی شروع نہ ہوسکی، عوام نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مائلے پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے آٹے کی فراہمی ممکن بنائے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ختمہ کیا جائے