سوات (مارننگ پوسٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ رسول کریم ؐ کا سیرت طیبہ مسلمانوں رہتی دنیا تک کامیابی کا زینہ اور مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ امت مسلمہ سیرت طیبہ سے سابق حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک میں رسول کریم ؐ کی نفاذ کردہ نظام کے لئے جدوجہد کررہی ہے اسلامی نظام میں امیر غریب سب یکساں ہوں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹانگار مٹہ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے ممتاز عالم دین مولانا مسیح گل بخاری، امیر زون ثناء اللہ فاروقی اور خائستہ باچا نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ رسول کریم ؐ کو اللہ تعالی نے رہتی دنیا تک رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے ۔ رسول اللہ نے دنیا میں وہ عظیم انقلاب کردیا ہے جس کی وجہ سے دنیا سے جہالت کی تاریکیاں ختم ہوکر قرآنی تعلیمات سے منور ہوئی ۔
جماعت اسلامی اس ملک میں رسول کریم ؐ کی نفاذ کردہ نظام کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔محمد امین
