تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ پر پولیس نے چیک پوسٹ قائم کردی۔ سوات پولیس نے کنالہ کی پہاڑی پر پہنچ کر وہاں چیک پوسٹ قائم کردی۔ وہاں پر علاقہ کی نگرانی اور گشت شروع کردی۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل افغانستان سے آنے والے مسلح شدت پسندوں نے کنالہ کے علاقہ پر قبضہ کیا تھا۔ ایک ڈی ایس پی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد دو فوجی افسران سمیت یرغمال بنایا تھا۔ گذشتہ روز وہ شدت پسند واپس افغانستان چلے گئے۔
سوات،مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ پر پولیس نے چیک پوسٹ قائم کردی
