سوات:سماجی کارکن اور پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خان نے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور فاونڈیشن سوات کا ایک روزہ دورہ کیا ۔جہاں انہوں خپل کور بوائز کیمپس،گرلز کیمپس اور شیراڑی کیمپس میں رہائش پزیریتیم بچوں اور بچیوں سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے خپل کور ڈائریکٹر اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے سرپرست اعلی محمد علی کے ہمراہ سوات میں سیلاب سے متاثرہ مینگورہ شہر کے علاقہ بنگلہ دیش کے سینکڑوں یتیم بچوں اور بیوہ عورتوں میں امدادی سامان تقسیم کئے۔ جس میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج اورخپل کورسکول کے رضاکارگروپ کے طلبہ اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے نوجوانوں نے پھر پور حصہ لیا ۔ اس موقع پر زمرد خان کا کہنا تھا کہ خپل کور فاونڈیشن پورے پاکستان میں ایک مثالی ادارہ ہے جو یتیم بچوں اور بچیوں کی بہتر طریقے سے کفالت کررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سویٹ ہومز اور خپل کور فاونڈیشن مل کر سیلاب سے متاثرہ یتیم بچوں کی گھرانوں کی بھر پور مدد کرینگے۔ اور ان کا جتنا بھی نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ بھی کرینگے۔
خپل کور فاونڈیشن کیساتھ ملکر سیلاب سے متاثرہ سوات کے یتیم بچوں کی ہر ممکن مدد کرینگے،زمرد خان
