سوات(مارننگ پوسٹ)فورتھ ووشو ملاکنڈ ڈویژن ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ملاکنڈ نے پہلی، سوات نے دوسری جبکہ لوئر دیر نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق فورتھ ووشو ملاکنڈ ڈویژن ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مکان باغ میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ خٹک اور سوات ووشو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ماسٹر شفیع الرحمان کی نگرانی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈویژن کی ساٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔چیف جیوری کے فرائض ماسٹر صبغت اللہ اور ایبٹ آباد کے حاجی سعید اختر نے انجام دیے، جبکہ ریفری کے فرائض احسان، ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض عثمان الدین، جاوید، توقیر، رخسار، ایازا ور فضل سبحان نے انجام دیے۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع ملاکنڈ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ دوسری پوزیشن ضلع سوات جبکہ تیسری لوئر دیر نے حاصل کرلی۔ آخر میں مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوات اور حضرت اللہ خٹک نے پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔