الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیرِ اہتمام حاجی بابا مینگورہ میں سیلاب متاثرین کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مینگورہ شہر کے علاقوں لنڈیکس اور بنگلہ دیش کے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکیجز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ، ضلعی جنرل سیکرٹری جنید شہاب، حاجی حیات علی خان اوربرکت علی خان بابا نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ متاثرین سیلاب کے دکھ درد میں شریک ہونا اور حق، حقدار تک پہنچاناہماری اولین ترجیح ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیرِ اہتمام سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکیجز تقسیم
