سیدو شریف میں محکمہ جنگلات ضلع شانگلہ کے سیکڑوں اہلکاروں نے کمشنر ملاکنڈ دفترکے سامنے پولیس روئے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر مختیار علی فارسٹ اہلکار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ 17 ستمبر کو سرکل پیٹرولینگ سکواڈ جس کے ساتھ تین فارسٹ گارڈ بھی موجود تھے،نے غیر قانونی طور پر ٹمبر لے جانے والی دو گاڑیوں کو روکا جس میں غیر قانونی سلیپران موجود تھے۔ اس اثنا میں پولیس ڈی ایس پی شانگلہ بھاری نفری کے ساتھ برآمد ہوا اور اسمگلروں کو فارسٹ اہلکاورں سے چھڑاکر بھگا دیا۔ مزاحمت پر فارسٹ اہلکاروں پرتشدد کیا اور ان کو لاک اَپ میں غیرقانونی طور پر بند کردیا گیا۔ انہوں نے پولیس اعلیٰ حکام سے تحقیقات اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
سیدو شریف میں محکمہ جنگلات کے سیکڑوں اہلکاروں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
