خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ملازمین کا کل 14 نومبر بروز سوموار صوبے کے تمام ڈویژنل پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ملازمین کی مرحلہ وار احتجاجی ہڑتال 15 ستمبر 2022ء سے علامتی انداز میں شروع ہوئی۔ اکتوبر میں تمام اضافی ذمے داریوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود افسران و حکام کی عدم دلچسپی و سرد مہری کے باعث مکمل قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہوگئے۔ یکم نومبر سے اتھارٹی کے تمام ملازمین بشمول میل، فی میل مانیٹرز اور دفتری سٹاف نے روزانہ اپنے ضلعی دفاتر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بازوؤں پہ کالی پٹیاں باندھ کر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہے، لیکن دو ماہ گزر گئے اور حکام اور افسرانِ بالا کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ الٹا تنخواہوں کی بندش کے احکامات اور شو کاز نوٹس جاری کر دیے۔
سوات:ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ملازمین کا آج سے صوبے بھر میں پُرامن احتجاجی مظاہروں کا اعلان
