سوات  (مارننگ پوسٹ)    ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی پٹرول نایاب ہوگیا۔ لوگ پٹرول کے حصول کے لئے در درکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب پٹرول کی قلت ہوتے ہی بعض منافع خوروں نے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ ذخیرہ کیا جانے والا پٹرول اب مہنگے داموں اور بلیک پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فی لیٹر 120 روپے سے 156 تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مجبور و بے کس لوگ مہنگے داموں بھی پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔جن پٹرول پمپس میں ہائی اکٹین پٹرول فروخت ہورہا ہے، مالکان اور انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ عام پٹرول نہیں بلکہ اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول ہے جس کی قیمت زیادہ ہے