سوات :خپل کور ہاکی کلب نے سوات الیون کو پہلا خیرالرحمن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے نواں میچ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔اس فتح کے ساتھ خپل کور کو ٹورنامنٹ میں دو، صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں کامیابی کے بعد گزشتہ روز سوات ہاکی ٹرف سٹیڈیم مکانباغ میں جاری پہلا خیرالرحمن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں خپل کور فاونڈیشن کی ہاکی ٹیم خپل کور ہاکی کلب نے سوات الیون ٹیم کو مکمل دباؤ میں رکھا اور کامیابی حاصل کی۔ سنسنی خیز ہاکی میچ کے پہلے کوارٹر میں خپل کور کی جانب سے کھلاڑی احسان اللہ اورہارث خان نے ایک ایک گول کیا۔ پہلے گول کے بعد کھیل میں تیزی آ گئی اور دونوں ٹیموں نے مخالف گول پر حملے شروع کر دیے۔ تیسرے اور چھوتے کواٹر میں خپل کورہاکی کلب کے افتاب علی اور شیرمحمد نے مزید دو گول کر ڈالے جو خپل کور ہاکی ٹیم کی جیت کا سبب بنا ۔
اس میچ کے مہمانِ خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن سوات ڈاکٹر ظفر علی خان اور چیئرمین حاجی محمد عباس تھے میچ شروع ہونے سے قبل ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔
خپل کور ہاکی کلب نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔
