سوات (مارننگ پوسٹ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے بطور ضلعی پولیس سربراہ سوات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی پی او آفس پہنچنے پرایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس اوردیگر پولیس آفیسرز اور آفس سٹاف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے دفتر میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کیساتھ تعارفی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کی صورتحال، میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات ہیں، شہداء کی فیملیز اور پولیس ویلفیئرکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے، تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں اور ہماری عزت صرف اسی صورت میں ہے جب ہم اپنے حصے کا فرض بخوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں، تمام افسران حقیقی طور پر عوام کو خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
نو تعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
