سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے سوات پریس کلب کے سیل کرنے کے محکمہ اطلاعات ونشریات کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ سیکرٹری اطلاعات ارشدخان نے دانشمندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے بڑے تصادم کو روکا ہے،سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کارکن ڈصحافیوں نے اس اقدام کو خوش آئندہ قراردیا ہے کہ سوات پریس کلب کو سیل کرکے اس تنازع کو دیرپا اور مستقل حل نکالا جائے انہوں نے کہاکہ پریس کلب سے اخباری مالکان کا قبضہ ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کارکن صحافیوں کو پریس کلب میں جانے اور ممبر شپ حاصل کرنے میں تمام رکاؤٹیں ختم ہوسکے۔
سوات پریس کلب سیل کرنے کے فیصلے کوکارکن صحافیوں نے خیر مقدم قرار دے دیا
