ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے بعد پختونخوا کے مزید 3 وزرا پر گڈ گورننس کی تلوار لٹکنے لگی۔
ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی کو مزید 3 محکموں کے خلاف شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں جن میں محکمہ تعلیم، خوراک اور صحت شامل ہیں۔
گڈ گورننس کمیٹی نے ان اداروں کیخلاف موصولہ شکایات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کو طلب کر لیا گیا ہے اور شکایات کے حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد وزیر تعلیم کو بھی طلب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اور اب اس کے بعد مزید تین وزراء نشانے پر آ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا شکیل خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا۔
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے بعد پختونخوا کے مزید 3 وزرا پر گڈ گورننس کی تلوار لٹکنے لگی۔ اس سلسلے میں تینوں محکموں میںتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا.
سابق صوبائی وزیر شکیل خان کے بعد پختونخوا کے مزید 3 وزرا پر گڈ گورننس کی تلوار لٹکنے لگی
