(دینا ملک)سوات کی حسین وادی کالام جو کہ اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے، مینگورہ سے 96 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، لیکن کالام میں جدید سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فطری خوبصورتی ہونے کے باوجود وہاں کے لوگوں کو ڈھیر ساری مشکلات کا سامنا ہے۔
کالام میں سب زیادہ مسائل صحت کے حوالےسے ہیں۔ ویسے تو کالام کے لوگوں کو سیلاب اور روڈ کے مسئلے بھی درپیش ہیں، لیکن صحت ایک ایسا مسئلہ ہے کہ جسے قطعا نظر انداز نہیں کیا جاسکتا- ستم ظریفی یہ ہے کالام کے سول ہسپتال میں کوئی خاتون ڈاکٹر موجود نہیں، جس کی وجہ سے ہر وقت کالام کی خواتین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- وہاں کی متاثرہ خاتون شازیہ بی بی کے مطابق خواتین زچگی کی حالت میں 96 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں، تو ان کی صحت مزید بگڑ جاتی ہے- کالام ہسپتال ذرائع ک مطابق پچھلے 5 سالوں میں 5 خواتین کا زچگی کے دوران انتقال ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کالام ہسپتال میں سرجری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس ہسپتال میں کوئی کیس نہیں لے جایا جاتا اور ہر مریضہ کو مینگورہ ریفر کیا جاتا ہے-
ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نظام الدین کے مطابق کالام کی کل آبادی تقریبا 24800 لوگوں پر مشتمل ہے- انکا کہنا تھا کہ کالام ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہسپتال کا زیر تعمیر ہونا ہے۔
ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف کالام کا نہیں بلکہ خوازہ خیلہ اور مدین کا بھی ہے۔ اس مسلئے پر تیزی سے کام جاری ہے اور انتظامیہ قطعا اس مسلئے سے غافل نہیں ہے