ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے10نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی جہاں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا ۔
حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین،جسٹس صادق علی اورجسٹس مدثر امیر شامل ہیں ۔
جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان بھی ایڈیشنل جج نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ۔
نئے ایڈیشنل ججز کے حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 23 ہوگئی، جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔