صوبائی حکومت نے ڈاکٹر عبد الصمد کو ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم کے عہدے پر بحال کردیا ہے اس میںمحکمہ سیاحت کھیل آرکیالوجی و میوزیم خیبر پختونخواکی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈاکٹر عبد الصمد کو ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم خیبر پختونخوا کے عہدے پر بحال کردیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کھیل وسیاحت ریاض داوڑ سے ڈائریکٹر آرکیالوجی و میوزیم کے عہدے کا چارج واپس لے لیا ہے ۔