ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقدمات اور دریا کنارے حفاظتی اقدامات بارے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ معاملہ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث سیاحوں کے اس میں بہہ جانے کے بعد اٹھایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقدمات اور دریا کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش ایا، جس میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ یہ مسئلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے، حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے، دریا کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی جی پولیس، ڈی جی ریسکیو 1122, ڈی جی انوارمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقدمات اور دریا کنارے حفاظتی اقدامات بارے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، یہ معاملہ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث سیاحوں کے اس میں بہہ جانے کے بعد اٹھایا گیا۔