امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال کے بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے 25 سال کے بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی پیٹرولیم اور انرجی نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 سال بعد امریکہ کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق جب عراق کے معدوم صدر صدام نے کویت پر حملہ کیا تھا اس وقت کویت نے امریکہ کو تیل کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔ بلومبرگ چینل کے مطابق اب کویت کے لئے ایشیائی بازار زیادہ جذاب ہیں اور وہ ایشیائی بازار میں 80 ڈالر فی بیرل تیل فروخت کررہا ہے۔