اسلام آباد()وزیراعظم عمران خان نے گیس کے صارفین سے بلوں کے مدمیں اضافی طور وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گیس بلوں میں اضافے کے حوالے سی اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںگیس بلوں کے حوالے انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی۔اجلاس کو آ گاہ کیا گیاکہ ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ جن تیس فیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے گئے ان کو وصول شدہ تمام اضافی رقم واپس کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں ۔ اجلاس کو آ گاہ کیا گیا کہ جیسے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی عوام کو مطلع رکھا جائے گا۔
گیس صارفین سے بلوں کے مدمیں اضافی طور وصول کی گئی رقم واپس کرنے کی ہدایت
