سوات(مارننگ پوسٹ)پاک فوج کے تعاون سے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے سوات کے مختلف سکولوں میں پانچ روزہ فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں کا مفت علاج کیاگیا اور نظر کے چشمے بھی فراہم کیے گئے۔ زیادہ متا ثرہ بچوں کو آنکھوں کے مفت علاج کے لئے الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی ریفرر کیا گیا۔ اس موقع پر الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کے انچارج ڈاکٹرر عنبرین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے پانچ روز میں فری آئی کیمپس گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مدین، آرمی پبلک سکول کانجو ، کیڈٹ کالج سوات، گورنمنٹ گرلزہائی سکول سیدوشریف نمبر ۲، گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول خواز ہ خیلہ اور گورنمنٹ گرلزہائی سیکنڈری سکول چمتلی بشام روڈ میں جاکر تقریبا 9610بچوں کی آنکھوں کا معائینہ کیا۔ سکولوں کے اساتذہ اور والدین نے پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے اس اقدام کو خوب سراہااور شکریہ ادا کیا۔