سوات(مارننگ پوسٹ) حکام مینگورہ کے عوام کو پانی کی فراہمی میں تاحال ناکام ،صفائی کا نظام بھی ابتر،عوام برتن لے کر پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آنے لگے،بے شمار وسائل اور سہولیات کے باوجود متعلقہ ادارہ عوام کی پیاس نہ بجھاسکا،عوام نے مرکزی اورصوبائی حکومت سے ضرورت کے مطابق پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا،اہلیان مینگورہ کا کہناہے کہ ایک عرصہ سے انہیں پینے کیلئے پانی میسر نہیںیہی وجہ یہ کہ وہ دگیگر کام کاج چھوڑ کر پانی کی تلاش میں سرگرداں ہیں،زیادہ تر لوگ قدرتی چشموں اوردریائے سوات سے پانی لارہے ہیں اور بہت سے لوگ اڑوس پروس کے گھروں سے پانی لانے پر مجبورہیں،اس سلسلے میں باربار اپیلیں کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوسکی،انہوں نے پانی کی فراہمی اورشہر کی صفائی ستھرائی کیلئے قائم اوروسائل سے مالا مال وسہولیات سے آراستہ کمپنی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھاکر عوام کو ان کی ضروریات کے مطابق پانی فراہم کرنے سمیت علاقے کی صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔