کیلیفورنیا( آن لائن )اسکینڈلز میں گھرے مارک زکر برگ کو فیس بک کی سربراہی سے ہٹانے کی کوششیں تیز ہوگئیں ۔ اگلے برس مئی میں ہونے والے شئیر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس میں کمپنی کے چار امریکی شئیر ہولڈرز نئی سفارشات پیش کریں گے، جس کے تحت کمپنی کو آزاد بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے اور امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت جیسے کئی سکینڈلز کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کے شئیرز میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے۔