سوات تمام ممبر صوبائی اسمبلی کا سینئر صحافی اور پختونخوا ریڈیو کے کمپیئر عصمت علی اخون کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار
سوات(مارننگ پوسٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات کے سینئر صحافی اور پختونخوا ریڈیو کے کمپیئر عصمت علی اخون کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہو گئے اپنے الگ تعزیتی پیغامات انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا درایں اثناء محکمہ اطلاعات ریجنل آفس اور پختونخوا ایف ریڈیو سوات کے افسران و عملے کا اجلاس ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی کی زیرصدارت ہوا جس میں پختونخوا ریڈیو کے کمپیئر عصمت علی اخون کے والد گرامی کی اچانک وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیاگیا اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اخون کے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔