سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے سینئر قائدین کا روح الامین لالہ کی صدارت میں اجلاس ، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملاکنڈ ڈویژن کیلئے بھر پور تیاریوں کا اعلان ، شاندار استقبال کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ 7 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے چکدرہ جائے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ جنرل سیکرٹری روح الامین لالہ کی رہائش گاہ میں پی پی پی سوات کے سینئر قائدین خورشید علی خان تحصیل بابوزئ صدر ، بخت شیروان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، تاج محمد خان سابق جنرل سیکرٹری ، نور اللہ خان ، سلیم خان سابق ضلعی صدر ، اقبال حسین تحصیل بابوزئ جنرل سیکرٹری ، زاہد الحق تندر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملاکنڈ ڈویژن پر خصوصی بحث کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید بی بی کے مشن کو جاری رکھنے کا تہیہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت کارکن ہم ان کی اس جدوجہد میں اُنکا بھرپو رساتھ دینگے اور ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہے اور سوات میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کوشش ہو گی کہ بلاول بھٹو اور پی پی پی کا پیغام گھر گھر پہنچائے اور پارٹی کی ترقی اور کامیابی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری پر شاندار اور فقید المثال استقبال سے واضح کرینگے کہ پی پی پی سوات کے عوام کی جماعت ہے اور ہم انشاء اللہ سوات سے پی پی پی کو بھر انداز میں کامیاب کرائیں گے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی سوات کابلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملاکنڈ ڈویژن کیلئے بھر پور تیاریوں کا اعلان
